Dec ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۶ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے درمیان تین سمجھوتوں پر دستخط

ایران اور عمان نے جہاز رانی، کھیل اور معیار کے شعبوں میں تعاون کے تین سمجھوتوں پر دستخط کیے ہیں۔

ان معاہدوں پر ہفتے کے روز تہران میں ایران عمان مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اٹھارہویں اجلاس کے موقع پر دستخط کیے گئے۔

جہازرانی اور کھیلوں سے متعلق سمجھوتوں پر ایران کے وزیر صنعت و تجارت رضا رحمانی اور ان کے عمانی ہم منصب علی بن مسعود السندی نے دستخط کیے۔

معیار کے شعبوں میں طے پانے والے سمجھوتے پر عمان کے وزیر صنعت و تجارت اور ایران کے محکمہ اسٹینڈرڈ کی سربراہ محترمہ نیرہ پیروز بخت نے دستخط کیے۔

ایران اور عمان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس ہفتے سے تہران میں شروع ہوگیا ہے جس میں تہران اور مسقط کے درمیان اقتصادی اور تجارتی لین دین کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ٹیگس