ایران وعمان کی معاشی تعلقات کے فروغ پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i358856-ایران_وعمان_کی_معاشی_تعلقات_کے_فروغ_پر_تاکید
ایران کے دورے پر آئے ہوئے عمان کے وزیر برائے صنعت و تجارتی امور علی بن مسعود السنیدی نے اتوار کے روزمحمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۹, ۲۰۱۹ ۰۶:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران وعمان کی معاشی تعلقات کے فروغ پر تاکید

ایران کے دورے پر آئے ہوئے عمان کے وزیر برائے صنعت و تجارتی امور علی بن مسعود السنیدی نے اتوار کے روزمحمد جواد ظریف سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ کے وزیر خارجہ اور سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت و تجارتی امور نے ایک ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا حوالہ دیتے ہوئے باہمی معاشی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر سلطنت عمان کے وزیر برائے صنعت اور تجارتی امور نے مشترکہ اقتصادی کمیشن کی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے معاشی شعبے میں باہمی تعلقات کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔

واضح رہے کہ علی بن مسعود السنیدی نے ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے ایران کا دورہ کیا اور دارالحکومت تہران میں منعقدہ ایران اور عمان کے درمیان معاشی تعاون سے متعلق مشترکہ کمیشن کے 18 ویں اجلاس سے بھی خطاب کیا۔