ہندوستان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i359433-ہندوستان_کے_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_ایران
ہندوستان کے وزیر خارجہ آج ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۵:۵۶ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے وزیر خارجہ کا دورہ ایران

ہندوستان کے وزیر خارجہ آج ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔

ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج بروز اتوار ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔

 ہندوستانی وزیر خارجہ تہران میں ایران اور ہندوستان کے انیسویں مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ہندوستانی وزیر خارجہ ایران کے صدر حسن روحانی سے بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔