Dec ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران اور عمان کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دوسرے دور کے مذاکرات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کے علاوہ باہمی دلچسپی کے اہم ترین معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور عمان کے درمیان پہلے دور کے مذاکرات پیر کے روز مسقط میں ہوئے تھے۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے رائل آفس منسٹر جنرل النعمانی سے بھی ملاقات اور تہران مسقط تعلقات کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے منگل کے روز عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کے معاون خصوصی فہد بن محمود سے بھی ملاقات کی ہے۔
فہد بن محمود اور وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی جس میں مسقط کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر بھی شریک تھے۔

ٹیگس