Dec ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے راستے تلاش کرلیئے ہیں: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے طریقے تلاش کرلئے ہیں اور ہندوستان، ملیشیا، ترکی، چین اور روس کے ساتھ تجارت کے لئے نئے قدم اٹھائے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو کہا کہ ایران، ملیشیا، ترکی اور قطر کے چارفریقی اجلاس میں بینکنگ اور مالی امور میں اتفاق پایا گیا اور تاکید کی گئی کہ دنیا کو ڈالر سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے۔
ایران کے صدرنے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملیشیا اجلاس میں موجود ممالک سمیت تمام ممالک، ملت ایران پر دباؤ کا ذمہ دارامریکہ کو سمجھتے ہیں کہا کہ اس میں کسی کو بھی کوئی شک نہیں ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے معاہدے پر پوری طرح عمل کیا ہے اور علاقے و دنیا میں امن و استحکام کے لئے قدم اٹھایا ہے لیکن فریق مقابل نے معاہدے کو پامال کیا ہے۔

صدرحسن روحانی نے مزید کہا کہ اگر گروپ چار جمع ایک کے ممالک معاہدے پر عمل کے لئے پرعزم ہوں اور ماضی کے تجربات کی تلافی کرنا چاہتے ہوں تو ہم گفتگو کے لئے تیار ہیں۔
ایران کے صدرنے تاکید کے ساتھ کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اگر آج ملت ایران دنیا کی نظر میں محترم ہے اور لوگ ہماری بات سنتے ہیں تو اس کی واحد وجہ اس عظیم قوم کی استقامت ہے۔

ٹیگس