حضرت عیسی (ع) کی ولادت اور نئے سال 2020 کی مبارکباد
Dec ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے حضرت عیسی علیہ السلام کی ولادت با سعادت اور نئے سال 2020 کی مناسبت سے عیسائی برادری اور کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسیس کو مبارکباد اور تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام توحید کے پیغام آور ، صبر و استقامت کے پیکر، دوستی ، محبت، حریت اور عزت کے مظہر ہیں۔ ایران کے صدر نے کیتھولک عیسائیوں کو اس اہم اور مبارک موقع کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں تمام آسمانی اور الہی ادیان کی کامیابی کے لئے دعا کی۔