Dec ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۷ Asia/Tehran
  • حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت، پورے ایران میں جشن کا ماحول، صدر مملکت کا تہنیتی پیغام

۲۵ دسمبر نبی خدا، مبشرِ مصطفیٰ (ص) حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ ہے۔ اس مناسبت سے دنیا بھر میں آپ (ع) کے پیروکار اور عقیدت مند بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن منانے میں مصروف ہیں وہیں پورا ایران ملک میں مقیم عیسائی برادری کے مل کر ایک ساتھ جشن منا رہا ہے۔

سحرنیوز/ایران:   قرآن کریم میں نبی خدا حضرت عیسی (ع) کو روح اللہ کے نام سے پکارا گیا ہے اور آپ حضرت مریم (س) کے فرزند ہیں۔ حضرت عیسی (ع) نے یہودیوں کی آسمانی کتاب تورات میں بشارت دی کہ میرے بعد ایک ایسی ہستی آئیں گے جن کا نام احمد (ص) ہوگا۔ عیسائی برادری دنیا بھر میں حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کی تاریخ کو کرسمس کے جشن کے طور پر مناتی ہے اور دنیا بھرمیں عیسائی برادری آج کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے ۔

کرسمس کے موقع پراسلامی جمہوریہ ایران سمیت عالمی رہنماوں نے عیسائی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ (ع) نے محبت، درگزر اور بھائی ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاپ لئو کے نام تہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے عیسایوں کو ولادت باسعادت حضرت عیسی علیہ السلام کی مبارک باد پیش کی ہے۔ پاپ  کے نام صدر ایران کے تہنیتی پیغام میں آیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا یوم ولادت دنیا میں انسان دوستی کے فروغ اور مستضعفین کی فتح کی بشارت دینے والے کی یاد دہانی کرانے کا بہترین موقع ہے۔

صدر ایران نے اپنے تہنیتی پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کو تسلط پسند طاقتوں کے ظلم و ستم کے خلاف استقامت کا مظہر اور انسانیت کے روشن مستقبل کی نوید دینے والا عظیم پیغمبر قرار دیا۔ ڈاکٹر پزشکیان نے اپنے بیغام میں لکھا ہے کہ انسانیت کی قدیم آرزو یہ ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو اور تمام معاشروں میں اخلاقی قدریں فروغ پائیں، جو انسان کی سعادت اور ترقی کا باعث ہیں۔ خدا کی تمام روحانی اور وحیانی تعلیمات حضرت عیسیٰ مسیحؑ میں مجسم ہیں، اور ہم ان کی زندگی سے بہترین رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ امید ہے کہ آنے والے سال میں مشترکہ کوششوں، پُرامن بقائے باہمی کے اصول، اور عدل پر مبنی عمل کے ذریعے ہم اس پُرآشوب دنیا میں امن و سکون کے قیام کا ذریعہ بن سکیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

‎‎سحر عالمی نیٹ ورک اس موقع پر اپنے تمام  ناظرین کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتا ہے۔

ٹیگس