غزہ میں فلسطینیوں کی صورتحال کو ناقابل قبول: پوپ لیو
Dec ۲۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ لیو نے حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت کے موقع پر اپنی تقریر میں غزہ میں فلسطینیوں کی صورتحال کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: روئیٹرز خبررساں ادارے کے مطابق، پوپ لیو نے کہا کہ حضرت عیسی (ع) انتہائی سادہ ماحول میں پیدا ہوئے جو اس بات کی علامت ہے کہ بقول ان کے خدا انسانوں کے بیچ میں ہے، لہذا کیسے غزہ کے فلسطینیوں کے بارے میں نہ سوچیں جو ہفتوں سے خیموں میں بارش، سردی اور تیز ہواؤں کا سامنا کر رہے ہیں۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روئیٹرز کی رپورٹ میں لکھا ہے کہ پوپ لیو آنجہانی پوپ فرانسس کے برخلاف، خاموش مزاج ہیں اور ڈپلومیٹک انداز رکھتے ہوئے سیاسی امور میں مداخلت سے پرہیز کرتے ہیں۔