ایران نے کی صومالیہ میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت
Dec ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں دہشتگردانہ دھماکے کی مذمت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتہ کے روز صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خوفناک کار بم دھماکے کی جس کے نتیجے میں 100 جاں بحق اور 70 سے زائدزخمی ہوئے تھے مذمت کی اور گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے کے لواحقین، حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کل بروز ہفتہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر ہونے والے خوف ناک کاربم دھماکے میں 100 سے زائد شہری جاں بحق ہوئے ۔
یاد رہے کہ موغادیشو میں القاعدہ کی اتحادی تنظیم الشباب کے دہشتگردوں کی جانب سے اکثر کار بم دھماکے کیے جاتے رہے ہیں۔