امریکی سخت انتقام کا انتظار کریں : جنرل علی فدوی
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے والے امریکیوں کو سخت انتقام کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجانا چاہئے -
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ایران کے لئے امریکی پیغامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکیوں نے درخواست کی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، واشنگٹن کے جرائم کے تناسب سے ہی انتقام لے لیکن وہ کچھ طے نہیں کرسکتے-
بریگیڈیئر جنرل فدوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر کو شہید کرنے کے لئے ڈرون طیاروں اور لیزر میزائل کا استعمال کیا گیا ہے کہا کہ عسکری لحاظ سےاس کارروائی کی کچھ زیادہ حیثیت نہیں ہے ۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا کہ استقامتی محاذ ایک وسیع جغرافیائی حدود میں سخت انتقام لینے کے لئے تیار ہے اور یہ اقدام یقینا بہترین وقت اور بہترین طریقے سے انجام دیا جائےگا۔