Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • اہواز ائیرپورٹ پر پہنچا شہیدوں کا جنازہ، ہزاروں افراد نے کیا والہانہ استقبال

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کے جنازے ایران کے شہر اہواز کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر اتوار کی صبح پہنچا۔

ارنا کے مطابق، مرد محاذ مزاحمت اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کے جنازوں کا استقبال کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہداء کی تشیع جنازہ ہوگی۔ اس کے بعد اتوار کو ظہر کے بعد مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں تشیع جنازہ کا پروگرام ہے۔

اسی طرح دار الحکومت تہران، قم المقدس اور کرمان میں بھی جنرل قاسم سلیمانی سمیت دیگر شہداء کی تشیع جنازہ کا پروگرام ہے۔

سنیچر کو استقامتی محاذ کے سپہ سالار شہید جنرل قاسم سلیمانی، عراق کی عوامی رضاکارفورس کے ڈپٹی کمانڈر ابو مہدی المہندس اور دیگر شہدا کے جنازوں کی کاظمین اور بغداد کے بعد کربلائے معلی میں بھی تاریخی اور انتہائی پرشکوہ انداز میں تشییع کی گئی تھی جن میں دسیوں ہزار عراقی شہریوں اور سوگواروں نے امریکا کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے کمانڈروں اور جانبازوں کے جنازوں میں شرکت کرکے شہدا کے خون سے وفاداری کا اعلان کیا۔ جلوس جنازہ میں شریک سوگواروں نے استقامتی محاذ کے کمانڈروں کو شہید کرنے کے امریکا کے دہشت گردانہ اقدام کی مذمت کی اور عراق سے دہشت گرد امریکی فوج کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا -

جلوس جنازہ میں موجود دسیوں ہزار سوگوار اپنے ہاتھوں میں استقامتی گروہوں اور عراق و ایران کے قومی پرچم نیز ان عظیم شہدا کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اورانہوں نے امریکا، اسرائیل اور علاقے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔ کاظمین اور بغداد کی فضا امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

ٹیگس