Jan ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۳:۳۶ Asia/Tehran

مرد مجاہد اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے باوفا ساتھیوں کے جلوس جنازہ مشہد مقدس میں نکالے گئے جس میں بڑی تعداد میں شہید پرور قوم نے شرکت کی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کی ایران کے شہر اہواز میں پہلا جلوس جنازہ نکلا گیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔

مرد مجاہد اور استقامتی محاذ کے سپہ سالار جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے وفادار ساتھیوں کے مشہد مقدس میں جلوس جنازہ  میں لاکھوں کی تعداد میں سوگواروں اور اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔ 

ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں شہداء کے جلوس جنازہ کے بعد شہداء کے جسد خاکی کو مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں طواف کے بعد تہران پہونچا دیا گیا  جہاں آج رات مصلائے امام خمینی (رح) میں شہداء سے وداع کا پروگرام رکھا گیا تھا جبکہ کل صبح تہران میں جلوس جنازہ نکلا جائے گا۔ 

جلوس جنازہ میں موجود لاکھوں سوگوار اپنے ہاتھوں میں استقامتی گروہوں کے پرچم نیز ان عظیم شہدا کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے اورانہوں نے امریکا، اسرائیل اور علاقے کی بعض رجعت پسند عرب حکومتوں کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔  مشہد مقدس کی فضا امریکا مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ 

ٹیگس