Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی کے جلوس جنازہ میں کثرت اژدہام کے باعث متعدد افراد جاں بحق

کرمان میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تشییع جنازہ میں سوگواروں کے غیر معمولی اژدہام کے باعث جلوس جنازہ میں شریک متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے ہیں

کرمان صوبے کے ہنگامی حالت کے ادارے کے سربراہ نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر افراد سن رسیدہ ہیں۔

صوبہ کرمان کے ادارہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے بھی اس سانحے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سبھی زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے پہلوؤں اور وجوہات کا جائزہ لیا جارہا ہے-

کرمان کے ادارہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ابھی جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہوسکا ہے -

 

ٹیگس