Jan ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۸ Asia/Tehran
  • جنرل قاسم سلیمان کی تدفین موخر

کرمان میں عوام کے جم غفیر اور اژدہام کے سبب سردار محاذ استقامت جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین مقررہ وقت پر انجام نہیں پاسکے گی۔

تدفین کمیٹی کے ایک عہدیدار مہدی صدفی نے بتایا ہے کہ عوام کےجم غفیر اور اژدھام کے سبب، سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی شہید جنرل پور جعفری کی تدفین کا امکان نہیں۔انہوں نے کہا کہ تدفین کے نئے پروگرام کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔
سردار محاذ استقامت اور عالم اسلام کے عظیم جرنیل شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھی جنرل پور جعفری کی آخری رسومات منگل  کی صبح سے کرمان شہر میں شروع ہوئی ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہیں۔
جنرل قاسم سلیمانی کی وصیت کے مطابق ان کی میت کو شہدائے کرمان کے قبرستان، گلزار شہدا میں دیرینہ دوست شہید یوسف الہی کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 

ٹیگس