تباہ ہونے والے طیارے کے تمام 176 مسافر اور عملے کے افراد جاں بحق
Jan ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارہ فنی خرابی کے باعث گرکر تباہ ہوا ہے۔
ایران کے ہلال احمر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ابراهیم تاجیک نوری کا کہنا ہے کہ تہران میں امام خمینی(رح) ایر پورٹ کے قریب یوکرین کا مسافر بردار طیارہ گر کرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں تمام مسافرجاں بحق ہو گئے۔
طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کی اف کیلئے جارہا تھا، اس حادثے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان جاں بحق ہو گئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بوئینگ 737 قسم کا یہ طیارہ پرواز بھرنے کے تھوڑی دیر کے بعد تہران کے نواحی علاقے پرند میں گرکر تباہ ہوا۔ طیارے میں 176 افراد سوار تھے جن میں سے 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ، طیارہ فنی خرابی کے باعث گرا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔