Jan ۱۱, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے سفیر کی پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات

پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر نے پاکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی ہے ۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی  کے مابین ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات، ایران امریکا کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ تاریخی، مذہبی و کثیرالجہتی برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ توقع ہے آپ جیسے منجھے ہوئے سفارتکار کی تعیناتی سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ خطے کےمختلف وزرائے خارجہ سے رابطے میں ہوں، وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر جلد ایران سمیت اہم بیرونی دوروں پر روانہ ہورہا ہوں۔

اس سے قبل جمعرات کے روز پاکستان میں تعینات نئے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے پاکستان کے صدر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں اپنی تعیناتی کے کاغذات پیش کئے اور دوجانبہ روابط اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ 

ٹیگس