Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۰۰:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران نے امریکی پابندیوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا

ایران نے ملک کے شہریوں اور کمپنیوں پر امریکا کی نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی انتظامیہ آخرکار حقیقت کو سمجھنے پر مجبور ہوگی اور اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرے گی۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے سنیچر کو اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکا کی حالیہ پابندیاں، تمام اصولوں اور عالمی قوانین کی نظر اندازی ہے، کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ امریکا، یکطرفہ، غیر قانونی اور لا حاصل رویہ اختیار کئے ہوئے ہے اور اس کے تکرار پر مصر ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا ایرانی شہریوں اور کمپنیوں پر امریکا کی حالیہ پابندیاں، سیکورٹی کونسل کی قرارداد 2231 اور عالمی قوانین کے تحت امریکی حکومت کے وعدوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے یکطرفہ اقدامات اس وقت عالمی برادری کے لئے ایک مسئلہ بن چکے ہیں، کہا کہ امریکی صنعتیں، عرصے سے دنیا کی دیگر صنعتوں کا مقابلہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتی اور امریکی حکومت سیاسی اور سیکورٹی بہانوں سے پابندیاں عائد کرکے اور غیر معمولی طریقے سے ٹیرف میں اضافہ کرکے دنیا کے باقی ممالک کے ساتھ غیر منصفانہ تجارتی رقابت انجام دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی مخاصمانہ سیاست کی فطرت، ان پابندیوں کی وجہ سے مزید آشکار ہوگئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدامات، ایرانی عوام کی روزی روٹی میں خلل پیدا کر رہی ہیں۔

ٹیگس