Jan ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۰۶ Asia/Tehran
  • تہران کی یونیورسٹیوں کے طلبا کا برطانوی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ

تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے برطانوی سفیر کو ملک سے واپس بھیجنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے برطانوی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے برطانوی سفیر کے سفارتی آداب کے منافی اقدام پر انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرہ کرنے والے طلبا کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر برطانیہ کی فتنہ انگیزیوں کی مذمت میں نعرے درج تھے۔

مظاہرہ کرنے والے طلبا برطانیہ مردہ باد کے نعرے کے ساتھ ساتھ یہ نعرے بھی لگارہے تھے کہ ہمیں سفیر کے بھیس میں برطانوی جاسوس منظور نہیں ہے۔

تہران میں برطانوی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلبا نے یوکرین کے مسافر طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے برطانوی حکومت کی فتنہ انگیز پالیسیوں کی مذمت کی اور سفارتخانے کے نام پر قائم فتنہ انگیزی کے برطانوی مرکز کو بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں۔ مظاہرے کے اختتام پر طلبا نے برطانوی سفارتخانے سے تہران کے فردوسی اسکوائر تک احتجاجی جلوس بھی نکالا۔

ٹیگس