تہران، برطانوی سفارتخانے کے باہر طلبہ کا مظاہرہ + ویڈیو
Jan ۱۳, ۲۰۲۰ ۰۷:۰۶ Asia/Tehran
تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا نے برطانوی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرکے برطانوی سفیر کے سفارتی آداب کے منافی اقدام پر انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرہ کرنے والے طلبا کے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اور بینر تھے جن پر برطانیہ کی فتنہ انگیزیوں کی مذمت میں نعرے درج تھے۔
مظاہرہ کرنے والے طلبا برطانیہ مردہ باد کے نعرے کے ساتھ ساتھ یہ نعرے بھی لگارہے تھے کہ ہمیں سفیر کے بھیس میں برطانوی جاسوس منظور نہیں ہے۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کی تصاویر بھی اٹھارکھی تھیں۔ مظاہرے کے اختتام پر طلبا نے برطانوی سفارتخانے سے تہران کے فردوسی اسکوائر تک احتجاجی جلوس بھی نکالا۔