ایران - امریکا تصادم، میزائلی حملے کے نتائج، کیا ٹرمپ جھوٹ بول رہے ہیں؟ (پہلا حصہ)
مغربی عراق میں امریکی چھاونی عین الاسد پر ایران کے انتقامی حملوں سے پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں ثبوت حاصل کرنا، ابھی جلد بازی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے بہت سے ثبوت ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے حملے کے بعد ایک چھوٹی سی پریس کانفرنس میں اڑے چہرے اور ہانپتے ہوئے مختصر سا بیان دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جھوٹ بول رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی چھاونی پر ایران کے میزائل حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ٹرمپ کے گذشتہ کچھ جهوٹے دعووں کی ہمارے پاس متعدد دلیلیں ہیں۔
پہلی : کئی مہینے پہلے ٹرمپ نے کیمرے کے سامنے کہا تھا کہ امریکا نے آبنائے ہرمز میں اپنے ڈرون طیارے، گلوبل ہاک کو ایران کی جانب سے مار گرائے جانے کے بعد ایک ایرانی ڈرون مار گرایا ہے جس کا ویڈیو کلپ بہت جلد جاری کیا جائے گا۔ ان کے اس اعلان کو کئی مہینے گزر گئے ابھی تک ویڈیو کلپ پیش نہیں کیا۔
دوسری : اسی وقت ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ گلوبل ہاک کو مار گرائے جانے کے بعد انہوں نے ایران پر بمباری کے احکامات جاری کر دیئے تھے تاہم دس منٹ پہلے حکم واپس لے لیا۔ انہوں نے کبھی اپنے اس دعوے کا کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کیا۔
تیسری : ٹرمپ نے کہا تها کہ اگر مشرق وسطی یا دنیا میں کہیں بھی امریکا یا اس کے اتحادیوں کے مفاد پر حملہ کیا گیا تو وہ اس کا انتقام لیں گے لیکن جب سعودی عرب کے بقیق اور الخریص میں آرامکو کی تیل ریفائنریوں پر حملہ ہوا تو انہوں نے بات بدل دی اور کہا کہ امریکا، سعودی عرب کے ہتھیار فروخت کرتا ہے، اس کو استعمال کرنا خود اس کا کام ہے۔
چوتھی: امریکی نامہ نگاروں نے ٹرمپ کے بے حد مشہور جھوٹوں کی لسٹ تیار کی ہے۔ اس لسٹ کے جھوٹ، اس طرح ہیں: ٹرمپ نے کہا کہ ایرانیوں کو ایٹمی معاہدے کے بعد150 ارب ڈالر امریکا سے ملے یا یہ کہ امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارت میں فرق 180 ارب ڈالر کا ہے، یا یہ کہ چین ہر سال 50 ارب ڈالر امریکا سے لیتا ہے، یا یہ کہ آئرلینڈ برطانیہ کا حصہ ہے یا یہ کہ پوتین نے جزیرے نما کریمیا، اوباما سے لیا ہے، یا یہ کہ انہوں نے امریکا کا صدر بننے کے لئے 5 ارب ڈالر خرچ کئے یا ان کے اثاثے 4 ارب ڈالر ہیں۔
پانچویں : ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے ابو بکر البغدادی کو ہلاک کیا، اس سے پہلے حمزہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا تها لیکن آج تک نہ ان دونوں کی لاشوں کا پتہ چلا اور نہ ہی البغدادی کے بیوی بچوں کی لاشیں ملیں جو اس کے ساتھ تھے۔
جاری...
بشکریہ
رای الیوم
عبد الباری عطوان