Jan ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۴:۳۷ Asia/Tehran
  • ایے ایف سی کے سیاسی فیصلے پر ایران کا شدید ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ فٹبال کلبز نے ایشین فٹبال کنفڈریشن ایے ایف سی کے سیاسی محرکات کے حامل فیصلے پر احتجاج کرتے ہوئے ایشیائی مقابلوں سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔

ایران کے استقلال، پرسپولیس، سپاھان اور شہر خودرو فٹبال کلبز نے کہا ہے کہ وہ ایران میں سیکورٹی کے حوالے سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے سے متاثرہ ظالمانہ اور سیاسی فیصلے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔اے ایف سی نے ایران فٹبال فیڈریشن کے نام اپنے ایک خط میں کہا کہ ادارے کی   ایگزیکٹیو کیمٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ایران کی ٹیمیں ایشیائی لیگ مقابلوں کے میچ کسی غیر جانبدار ملک میں کھیلنے کی تیاری کریں۔ایشین فٹبال کنفڈریشن نے ایران میں بدامنی کو اپنے اس فیصلہ کی وجہ بتایا ہے جسے ایران نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔

ٹیگس