Jan ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۳ Asia/Tehran
  • یورپی ممالک ذلت آمیز حد تک امریکا کے تابع محض بن گئے

ایران کے اراکین پارلیمنٹ نے نیوکلیر ڈسپیوٹ میکنیزم کو فعال بنانے کے یورپی ملکوں کے فیصلے کو امریکا کی دہشت گرد حکومت کی ذلت آمیز پیروی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

جرمنی، فرانس اور برطانیہ پر مشتمل یورپی ٹرائیکا نے چودہ جنوری کو ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کے ڈسپیوٹ میکنیزم کو فعال بنانے کا اعلان کیا تھا-

اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یورپی ٹرائیکا کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے  کہ یہ ممالک ذلت آمیز حد تک امریکا کی پیروی کر رہے ہیں۔ بیان کے مطابق یورپی ممالک کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کی حکومت آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے حوالے سے ٹھوس اور انقلابی فیصلہ کرنے میں ذرہ برابر پس و پیش سے کام نہیں لے گی۔

ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان نے تہران میں ہونے والے غیر قانونی اجتماع میں برطانوی سفیر کی شرکت کو انتہائی گھٹیا حرکت اور سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ سے برطانیہ کے ساتھ تعلقات کی سطح میں کمی کی بھی سفارش کی ہے۔

ٹیگس