Jan ۲۸, ۲۰۲۰ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • سینچری ڈیل مردہ ہی پیدا ہوگی: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدی ڈیل مردہ ہی پیدا ہوگی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کی رات اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ جمہوریت کی دعویدار حکومتوں کو چاہیے کہ ڈیل آف سنچری کے بجائے جو مردہ ہی پیدا ہوگی، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے تجویز کردہ جمہوری حل کو تسلیم کریں۔ ایک ایسا استصواب رائے جس میں تمام فلسطینی عوام چاہے وہ مسلمان ہوں یا یہودی یا کہ عیسائی ہںو، وہ سب حصہ لے کر اپنے مستقبل کا فیصلہ خود ہی کریں گے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی ایماء پر امریکہ کی جانب سے پیش کردہ ناکام ہو جانے والے سینچری ڈیل نامی مبینہ منصوبہ میں 4 شرائط کو شامل کیا گیا ہے جن کی بناء پر فلسطین کی طرف سے اسرائیل کو ایک یہودی ملک ماننا پڑے گا، غزہ کو اسلحے سے خالی کرنا ہو گا، حماس کو ہتھیار ڈالنا ہو گا۔ اسکے علاوہ فلسطین جانب سے  مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کیا جانا بھی مذکورہ شرائط میں شامل ہے۔

ٹیگس