آزادی بیان پرامریکہ کا ایک اور شب خون
آزادی بیان کا ڈھونگ رچانے والے امریکہ نے آزادی بیان پر شب خون مارتے ہوئے پرس ٹی وی کے یوٹیوب پیج کو ریموو کر دیا۔
فارس نیوز کے مطابق گوگل کے زیر نظر کام کرنے والی امریکی ویب سائٹ یوٹیوب نے ایران کے معروف اور مقبول خبری چینل پریس ٹی وی کا پیج ریموو کر دیا۔
برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے چند روز بعد یوٹیوب نے اٹھائیس ہزار فالوورز رکھنے والے پریس ٹی وی یو کے پیج کو صرف اس لئے ریموو کر دیا کہ اُس نے صیہونی حکومت کے خلاف کچھ مطالب پوسٹ کئے تھے۔
جنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو بغداد میں اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ امریکی دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید کر ہوئے تھے۔
جنرل قاسم کی شہادت کے بعد امریکہ کے ایک اور سوشل میڈیا انسٹاگرام نے بھی اپنے صارفین کے ذریعے پوسٹ کی گئیں شہید قاسم سلیمانی کی تصاویر کو ریموو کر دیا تھا۔آزادی بیان کا کھوکھلا نعرہ لگانے والے امریکہ سے وابستہ یوٹیوب، ٹوئیٹر اورانسٹاگرام جیسے سوشل میڈیا ذرائع اب تک صیہونی حکومت اور دیگر دہشتگرد گروہوں سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلق رکھنے والے ہزاروں اکاؤنٹ اور صفحوں کو ریموو کر چکے ہیں اورحال ہی میں ایک رپورٹ منظرعام پر آئی تھی جس نے یہ فاش کیا تھا کہ امریکی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا امریکی اور صیہونی خفیہ ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔