Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
  • صدر مملکت اورکابینہ اراکین کا حضرت امام خمینی (رح) سے تجدید عہد

صدرمملکت اورکابینہ اراکین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پرحاضری دی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اورعظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش  کرنے کے ساتھ ان سے تجدید عہد کیا۔

ایرانی صدر اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزارپر حاضر ہوکر شہیدمحمد علی رجایی، محمد جواد باہنر، محمدحسین بہشتی، شہدائے 7 تیر، شہدای دفاع مقدس اور دیگر شہداء کی ارواح کے لئے فاتحہ خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی.

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 41ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں کل سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہئیں۔

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے.

ٹیگس