Feb ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران گھٹنے ٹیکنے والا نہیں : صدر مملکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور کابینہ کے اراکین نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضری دی اور آپ کے اہداف و مقاصد سے تجدید عہد کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے اراکین کے ہمراہ آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے ساتھ ہی معمار انقلاب رہبر کبیر انقلاب اسلامی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اتوار کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار مقدس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جارحین کے مقابلے میں استقامت و پائداری کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کشیدگی اور مقابلہ آرائی کی پالیسی کو پسند نہیں کرتا تاہم نہ ہی ذلت کی پالیسی تسلیم کرے گا اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے گا۔ صدر مملکت نے ایران کے خلاف دشمنوں کی شدید پابندیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ملت ایران کویقین ہے کہ اسلامی نظام صحیح راستے پر گامزن ہے اور ظلم و جارحیت دشمنوں کی جانب سے ہو رہا ہے۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ دشمن نے نہ صرف یہ کہ ملت ایران پر ظلم کیا ہے اور کر رہا ہے بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور فلسطین کی مظلوم قوم پر ظلم کر رہا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سینچری ڈیل تاریخ کا سب سے بڑا امریکی ظلم ہے تاکید کی کہ پوری دنیا کے مسلمان حریت پسند اس شرمناک منصوبے کے خلاف ہیں۔ صدر مملکت اور ان کی کابنیہ کے اراکین نے اسلامی انقلاب کی عظیم الشان کامیابی کی اکتالیسویں سالگرہ کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی کے مزار پر حاضر ہو کر آپ اور شہدائے انقلاب کے اہداف سے تجدید عہد کیا ۔ صدر مملکت اور ان کی کابینہ کے اراکین نے اس موقع پر شہدائے انقلاب کے مزاروں پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اکتالیس سال قبل بارہ بہمن تیرہ سو ستاون ہجری شمسی مطابق یکم فروری انیس سو اناسی عیسوی کو بانی انقلاب اسلام اسلامی خصرت امام خمینی رح نے پندرہ سال کی جلاوطنی کے بعد سرزمین ایران پر قدم رکھا جہاں عوام نے آپ کا بےمثال اور پرتپاک استقبال کیا۔ حضرت امام خمینی کی وطن واپسی کے دس روز بعد بائیس بہمن مطابق گیارہ فروری انیس سو اناسی عیسوی میں ایران کا عظیم الشان اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ 

ٹیگس