یورپی یونین کے مفاد پرستانہ کردار پر علی لاریجانی کی کڑی نکتہ چینی
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے امریکی بدعہدی کے سامنے یورپی یونین کے کمروز موقف پر تنقید کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک خطے کے مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے ایران کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے نئے سربراہ جوزف بورل کیساتھ ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران دوجانبہ اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر تیار ہے۔
اس موقع پر جوزف بورل نے قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اور علاقائی مسائل کے حل کیلئے تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔
اس ملاقات میں دونوں فریقین نے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ ، علاقائی مسائل سمیت دہشتگردی کیخلاف جنگ اور منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جوزف بورل نے اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔