Feb ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کے فضائی بیڑے میں اپ گریڈ ہیلی کاپٹرشامل

ہیلی کاپٹروں کو اپ گریڈ کرنا ایک مشکل اور تیکنیکی کام ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع برگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 41ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے اسلحے اور آلات سے لیس ہونے والے درجنوں اپ گریڈ ہیلی کاپٹروں کو ملک کے فضائی بیڑے میں شامل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی بیڑے میں شامل ہونے والے ہیلی کاپٹروں کو بیرون ملک سے کوئی پرزہ حاصل کئے بغیر ایرانی سائنسدانوں اور کمپنیوں نے خود انحصاری کے ساتھ کم قیمت پر تیارکیا۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ہیلی کاپٹروں کو اپ گریڈ کرنا ایک مشکل اور تیکنیکی کام ہے اور بعض ممالک یہ کام کرسکتے ہیں جن میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی شامل ہے۔

ٹیگس