ایران میں قومی اسمبلی کی انتخابی مہم کا اعلان
Feb ۱۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا کہ کل بروز جمعرات 13 فروری سے قومی اسمبلی کے انتخابات کی مہم شروع ہو گی۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے الیکشن کمیشن نے آج ایک اعلامیہ جاری کیا جس کی رو سے ایران میں قومی اسمبلی کے انتخابات کی مہم کل روز جمعرات 13 فروری سے شروع ہو گی ۔ یہ مہم جمعرات 20 فروری تک جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کی 290 نشستوں کیلئے انتخابات جمعہ 21 فروری 2020 کو ہوں گے اور ایران کے غیور عوام مجلس شورای اسلامی یعنی قومی اسمبلی کے گیارہویں دور کے انتخابات کیلئے ووٹ کاسٹ کریں گے جبکہ فقہا کی کونسل (مجلس خبرگان رہبری) کے ضمنی انتخابات بھی اسی روز انجام پائیں گے۔
بنیادی آئین کی نگران کونسل کے ترجمان عباس علی کد خدایی کا کہنا ہے کہ 7 ہزار سے زائد نمائندوں کی صلاحیت کی تائید کی گئی گئی ہے۔