Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران میں زور و شور سے پارلیمانی انتخابات کی مہم جاری

اسلامی جمہوریہ ایران میں 13 فروری سے شروع ہونے والی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے جو بیس فروری کو ختم ہوجائے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کے الیکشن کے لئے اکیس فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔

آئین کی نگران کونسل کے ترجمان عباس کدخدائی نے کہا ہےکہ سبھی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد اہل امیدواروں کی تعداد سات ہزار سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں انتخابی مہم جو جمعرات 13 فروری کی صبح سے شروع ہوئی 20 فروری کو ختم ہوجائے گی۔

قبل ازیں ایران کے عوام نے گیارہ فروری کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں کے اختتام پر ایک قرارداد پاس کرکے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ انتخابات کا شاندار انعقاد اسلامی جمہوری نظام کی عظمت کا مصداق اور مظہر رہا ہے اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

 

ٹیگس