Feb ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیرخارجہ کی مختلف ملکوں کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے میونخ سیکورٹی کانفرنس کے موقع پر مختلف ملکوں کے اعلی حکام اور وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے عراق، اٹلی اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور عراق کے وزیرخارجہ محمد علی الحکیم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس کے قتل کے بارے میں جاری تحقیقات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے تعاون پر بات چیت ہوئی۔
علاوہ ازیں سیکورٹی مسائل او دہشت گردی کے خلاف جنگ جیسے دیگر موضوعات بھی اس ملاقات میں زیرِ غور آئے۔
ایرانی وزیر‍ خارجہ نے پولینڈ کے وزیر‍ خارجہ سے ملاقات میں مختلف موضوعات منجملہ ایٹمی معاہدے اور ایٹمی معاہدے پر یورپی ملکوں کی طرف سے عملدرآمد نہ ہونے نیزعلاقائی سیکورٹی جیسے معاملات پر بات چیت کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے جرمنی اور اٹلی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی۔
وزیرخارجہ ڈاکٹر ظریف نے ان ملاقاتوں کے بعد اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ یہ ملاقاتیں خطے میں امن کی تقویت اور کشیدگی کو ختم کرنے کے تناظر میں انجام پائی ہیں۔ 

ٹیگس