Feb ۲۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران میں پولنگ شروع

مجلس شورای اسلامی پارلیمنٹ کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کیلئے ووٹنگ آج صبح ایران کےمقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائےاسلامی کے گیارہویں دور کی انتخابی مہم جمعرات 13 فروری کو شروع ہوئی تھی اور جعمرات 20  فروری کو صبح 8 بجے ختم ہو گئی۔ آج 21 فروری بروز جمعہ کو پورے ملک میں ووٹ ڈالے  جا رہے ہیں اور ایرانی عوام اس بار بھی انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کرکے اسلامی جمہوری نظام سے اپنی وفاداری کا ایک بار پھر اعلان کریں گے۔

ایران کی گیارہویں مجلس شورائے اسلامی یا پارلیمنٹ کے انتخابات میں سات ہزار سے زائد امیدواروں کے مابین مقابلہ ہے جبکہ ستاون ملین نو لاکھ اٹھارہ ہزار ایک سو انسٹھ افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

ٹیگس