ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کی گفتگو
ایران کے وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے کورونا وائرس کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ وسپ بورل کی بدھ کی شب ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو، اس کے خلاف ایران کے اقدامات اور ساتھ ہی جوہری معاہدے پرعملدرآمد اور جوہری توانائی کے عالمی ادارے کی مغرضانہ رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا۔
اسی طرح محمد جواد ظریف نے آسٹریا، پاکستان، روس، سوئٹزرلینڈ، اور ناروے کے وزراء خارجہ سے بھی ٹیلی فون بات چیت کی۔
واضح رہے کہ چین سے شروع اور پھر دیگر ملکوں میں پھیلنے والے جان لیوا کورونا وائرس سے دنیا کے 81 ممالک متاثر ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں یہ وائرس 3218 افراد کی موت کا باعث بن چکا ہے جبکہ 93 ہزار کو اس نے اپنا شکار بنایا ہے۔
بدھ کے روز چین میں کورونا کے سبب مزید 38 افراد ہلاک ہوگئے تاہم چین میں نئے کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے۔