کورونا سے مقابلے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون پر تاکید
ایران کے وزیر خارجہ نے آج صبح کہا کہ کورونا سے مقابلے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون ضروری ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد طریف نے آج ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے ایران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ تعاون کررہا ہے، کہا کہ کورونا کو شکست دینے کے لئے علاقائی اور عالمی تعاون ضروری ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے تمام ٹرانزٹ پوائٹس پر اسکریننگ کا عمل جاری ہے، کہا کہ یا تو ہم سب اس میں کامیاب ہوں گے یا پھر سب کو شکست ہو گی۔
واضح رہے کہ چین کے صوبہ ہبوئی کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والا خوفناک کورونا وائرس کی زد میں آکر دنیا کے 86 ممالک میں اب تک 3300 سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریباً 96000 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں اور 54000 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
اس وائرس کے حوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی موت کے 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں پایا گیا تھا۔