Mar ۰۸, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی سلامتی کے سیکریٹری کا دورہ عراق

علی شمخانی کے ہمراہ ایک اعلی سطحی وفد بھی بغداد پہنچا ہے جس میں سیاسی اور سیکورٹی امور کے ماہرین شامل ہیں۔

ارنا نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی کے پڑوسی ملک عراق کے دورے پر بغداد پہونچے ہیں۔ اس دورے میں وہ عراقی صدر برہم صالح، وزیر اعظم عادل عبد المھدی اور اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ عراق کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں سے ملاقات بھی انکے پروگرام میں شامل ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ عراق کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری کا یہ دورہ، خاص اہمیت کا حامل ہے۔

 

ٹیگس