پابندیوں کی وجہ سے ایران کے طبی عملے کی ضروریات
Mar ۱۳, ۲۰۲۰ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں ملک کے طبی عملے کی انتہائی ضروری اشیاء کی ایک فہرست جاری کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیج میں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ملک کے طبی عملے کی انتہائی ضروری اشیاء کی ایک فہرست جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا طبی عملہ بہادری کے ساتھ کورونا وائرس کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندیوں کی وجہ سے طبی اشیاء عوام کی دسترس میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے طبی عملے کو مشکلات اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
محمد جواد ظریف نے کہا کہ وائرس امتیازی سلوک نہیں کرتے اس لئے انسانیت کو بھی امتیازی سلوک نہیں کرنا چاہئے۔