Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران، چار ہزار سے زائد کورونا بیمار صحتیاب ہوئے

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب تک کورونا کے چار ہزار تین سو انتالیس مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ اطلاع رسانی کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بارہ ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور افسوس کہ اب تک چھے سو گیارہ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

حکومت ایران ، مسلح افواج کی مدد سے قبل از وقت تشخیص ، کورونا میں مبتلا مریضوں کا پتہ لگانے اور مریضوں کے قرنطینہ اور علاج کا عمل تیزی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

کورونا وائرس جس کا نام کوویڈ نائنٹین ہے دوہزار انیس کے اواخر سے چین کے شہر ووہان میں شروع ہوا۔ یہ وائرس اب تک ایک سو چالیس سے زیادہ ملکوں میں سرایت کر چکا ہے۔ 

 

ٹیگس