ایران کے صوبے ہرمز گان میں زلزلہ
Mar ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے صوبے ہرمزگان میں آدھی رات کو ریئکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے ہرمزگان کے "رویدر" Ruydar اور "بندر خمیر" Bandar Khamir میں رات ایک بجکر چونتیس منٹ پرریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے ان علاقوں کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
اب تک مزید ممکنہ نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
اس سے قبل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب میں بھی ایران کے زیارتی شہر قم میں چار ریئکٹر کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جس کے بعد حکام نے یہ احتمال ظاہر کیا تھا کہ یہ کسی اور زلزلے کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے۔