Mar ۲۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
  • یورپ نے ایران کو درپیش مالی مسائل کو دور کرنے کی حمایت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی یونین، کورونا سے مقابلے اور بارے میں ایران کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے راستے میں پیش آنے والی مالی رکاوٹوں کو دور کئے جانے کی حمایت کرتی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز کرویشیا کے وزیر خارجہ گردان گرلیچ رادمان سے جن کا ملک یورپی یونین کا موجود سربراہ ہے، ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی پیر کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہونے والے اجلاس کے بارے میں گفتگو کی۔

کرویشیا کے وزیر خارجہ نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس کی بریفنگ دی اور کورونا وائرس سے مقابلے میں ایران کی کوششوں کی حمایت کی اور کورونا وائرس سے مقابلے کے لئے ایران کو درپیش مالی مسائل کو دور کرنے کے بارے میں اس اجلاس کے کچھ فیصلوں کی تفصیلات بیان کی۔

امریکا کی یکطرفہ اور غیر انسانی پابندیاں، ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج و معالجے میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

 

ٹیگس