Apr ۰۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۴۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کو جاسوس ایجنسیوں کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے: ایران

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو دیگر ملکوں کے جاسوسی اداروں کے لئے سہولت کار کا کام نہیں کرنا چاہئے۔

ایران کے ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کا یہ بیان صیہونی حکومت کے اس ایران دشمن دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اُس نے کہا تھا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تل ابیب کے دعؤوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ صیہونی حکام، وقتا فوقتا ایران پر خفیہ ایٹمی پروگرام رکھنے کا الزام عائد کرتے رہتے ہیں۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے اپنے اس اقدام سے اپنے آزادانہ  کردار کو مشکوک بنا رہی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اسکی سرگرمیاں قانون کے دائرے میں نہیں ہیں۔ علی اکبر صالحی کا کہنا تھا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو اس طرح کی اطلاعات کو پرکھنے کے لئے جاسوسی کی کاروائیوں کی تائید نہیں کرنا چاہئے۔

ایران کی ایٹمی انرجی کے ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ملک میں کسی بھی بندش اور روک ٹوک کے بغیر ایٹمی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایران نے ایٹمی سمجھوتے سے غیر قانونی طور پر امریکہ کے باہر نکل جانے کے ایک سال بعد اور یورپ کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر آٹھ مئی دوہزار انیس سے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی کا عمل شروع کر دیا ہے

ٹیگس