Apr ۰۷, ۲۰۲۰ ۱۷:۴۲ Asia/Tehran
  • پابندیوں کے باوجود ایران نے کورونا کو مہار کیا: جنرل باقری

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل باقری نے ترکی کے وزیر دفاع خلوصی آکار سے ٹیلی فون پر بات کی۔

اس گفتگو میں جنرل باقری نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ایران کی مسلح افواج کے کامیاب تجربات کو ہم ترکی اور دیگر ملکوں کی مسلح افواج تک منتقل کرنے کے لئے تیار ہیں-

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ امریکا نے ایران کے خلاف اقتصادی اور طبی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں لیکن اس کے باوجود ایران نے اپنے نظام صحت، مسلح افواج اور دس لاکھ رضاکاروں کی مدد سے  کورونا کو کنٹرول کرنے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے-

ترکی کے وزیر دفاع نے بھی کورونا پر کنٹرول اور اسکے متاثرین کے علاج میں ایران کی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ترکی میں کورونا وائرس کے بحران کی تفصیلات سے آگاہ کیا-

ترک وزیر دفاع نے کہا کہ انقرہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے حق میں ہے -

ٹیگس