Apr ۱۲, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران  نے کی افغان گروہوں کے درمیان اتحاد پر تاکید

ایران کے وزیر خارجہ نے افغان وزارت خارجہ کے قائم مقام کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں دو جانبہ تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج  افغان وزارت خارجہ  کے  قائم مقام حنیف اتمر کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں افغان گروہوں کے درمیان اتحاد، افغانستان میں امن و صلح کی برقراری اور دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تاکید کی۔

محمد جواد ظریف نے 7 اپریل کو محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کیساتھ الگ الگ ٹیلی فونک رابطے میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال خاص طور سے افغان صدارتی انتخابات کے بعد رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق بات چیت کی۔

ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں محمد اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے افغانستان کے سیاسی مسائل کے حل میں ایران کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

ٹیگس