جنگ بندی نہيں ہم اپنا پائیدار دفاع چاہتے ہیں ، عباس عراقچی
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان کیوڈو کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہم ہر اس کوشس کا خیر مقدم کریں گے جو جنگ کے مکمل خاتمے پر منتج ہو
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان کیوڈو کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ ہم ہر اس کوشس کا خیر مقدم کریں گے جو جنگ کے مکمل خاتمے پر منتج ہو اور اس کے لئے تجاویز سننے اور اس کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہیں
اس وقت اگرچہ بعض ممالک راہ حل تلاشنے میں کوشاں ہیں لیکن ایسا نہیں لگتا کہ امریکہ اپنی جارحیت بند کرنے پر تیار ہوگا اس لئے ہم بھی اپنا دفاع جاری رکھیں گے
جنگ کا مکمل اور پائیدار خاتمہ ہونا چاہئے اور اس بات کی ضمانت دی جائے کہ دوبارہ جنگ نہیں ہوگی۔ اور اسی طرح جو نقصان ایران کو پہنچا ہے اس کی تلافی کی جائے
ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ صرف دفاع ہے اور جب تک ضروری ہوگا اپنا دفاع جاری رکھیں گے
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel