ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیاں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی: حسن روحانی
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی پابندیوں کا تسلسل انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے آج اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی غذائی اور ادویات کی پابندی غذائی اور طبی دہشتگردی ہے۔
ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ اور ظالمانہ پابندیوں نے جو ادویات اور میڈیکل کی دیگر اشیاء پر مشتمل ہے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام کو مسائل و مشکلات سے دوچار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے 12 مارچ کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک مراسلے میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کیخلاف امریکہ کی غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی اعلی کونسل برائے انسانی حقوق کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کورونا وائرس سے متاثرہ تمام ممالک کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک سے کوویڈ-19 کی روک تھام میں ایران سے تعاون کرنے کی اپیل کی تھی۔