Apr ۱۵, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۸ Asia/Tehran
  • علاقے کی صورتحال پر ایران اور کویت کی گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران اور کویت کے سفیروں نے منگل کے روز روس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور خلیج فارس کی سیکیورٹی اور سلامتی کے بارے میں ایران کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سفیر کاظم جلالی اور کویت کے سفیر عبدالعزیز العدوانی نے ماسکو میں ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کورونا وائرس سمیت باہمی تعلقات اور علاقائی تعاون  پر گفتگو کی۔

اس موقع پر کاظم جلالی نے کورونا وائرس کے خلاف علاقے میں باہمی تعاون کی ضرورت پر زار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے خلیج فارس کی سیکیورٹی کیلئے ایک فارمولا پیش کیا ہے جو صرف سیکیورٹی کیلئے نہیں ہے بلکہ یہ سیاسی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی، تاریخی اور طبی شعبوں میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

کویت کے سفیر عبدالعزیز العدوانی نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں تہران اور کویت کے تعلقات کو دوستانہ اور دیرینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک انسانی ہمدردی کے ناطے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کی غرض سے ایران کیلئے امدادی اشیاء بھجوانے کیلئے تیار ہے۔

ٹیگس