Apr ۱۷, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۶ Asia/Tehran
  • فوجی جوان ایرانی عوام کی زندگی کا محافظ ہے : حسن روحانی

ایران کے صدر نے یوم مسلح افواج کے موقع پر آج اپنے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ایرانی آرمی جنگ اور امن ، محاذ جنگ ، سڑکوں ،گلیوں ، بیرکوں ، اور ہسپتالوں میں ایرانی عوام کی زندگی کا محافظ ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع  بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے آج بروز جمعہ  17 اپریل (29 فروردین) آرمی ڈے کی مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت حسن روحانی کے بیان کو پڑھا۔

ایران کے صدر کے بیان میں آیا ہے کہ  آج  گھر پر موجود ایرانی شہری، کام کی جگہ پر موجود تمام معاشی اور سماجی کارکن ، وطن اور صحت کے محافظوں کے مددگاروں کی قومی اور معاشرتی کوششوں اورپوشیدہ دشمن سے مقابلہ کرنے کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ کی فوج اور صحت کے عملے کی کاوشوں کی قدردانی کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (ره) نے 29 فروردین مطابق 17 اپریل کو یوم مسلح افواج کا نام دیا۔ ہر سال اسی مناسبت سے فوجی پریڈ ہوتی ہے اور فوجی جوان بری، بحری اور فضائی کمالات کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہیں۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے فوجی پریڈ کو خدمت پریڈ اور پاسبان وطن و صحت کا نام دیا گیا ہے۔

ٹیگس