Apr ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۲:۰۴ Asia/Tehran
  • ایرانی پرچم سوئٹزرلینڈ کی بلند چوٹیوں پر

سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ایرانی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کی سب سے مشہور اسکی پوائنٹ پر ایرانی پرچم بنا دی ۔

تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے نے انتہائی مشہور پہاڑ میٹر ہورن کی چوٹی پربنائی جانے والی ایرانی پرچم کی تصاویر شائع کیں۔ سوئٹزرلینڈ نے یہ اقدام کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور تعاون کے طور پر کیا۔

میٹٹر ہورن دنیا بھر میں اپنے خوبصورت مناظر اور مشہور اسکی پوائنٹ کے لئے جانا جاتا ہے۔

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 90 ہزار 481 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے جن میں سے 69 ہزار657 افراد  صحت یاب ہوئے جبکہ 5 ہزار 710 افراد جاں بحق ہوئے۔

ٹیگس