Apr ۳۰, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران اور جزیرہ نمائے عرب کے درمیان آبی گذرگاہ کا نام خلیج فارس ہے: اقوام متحدہ

برطانیہ میں تعینات ایران کے سفیر نے خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ سے ایک دستاویز جاری کی جس میں اس تنظیم کی دستاویزات، اشاعتوں اور بیانات میں خلیج فارس کے پورے نام کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حمید بعیدی نژاد نے بدھ کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ 14 مئی 1999ء کو اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ میں جاری دستاویز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران اور جزیرہ نمائے عرب کے درمیان آبی گذرگاہ کا نام خلیج فارس ہے اور اس تنظیم کی دستاویزات، اشاعتوں اور بیانات میں خلیج فارس کے پورے نام کا استعمال لازمی ہے۔ 

اقوام متحدہ نے 18 اگست 1994ء کو بھی ایک اور دستاویز میں خلیج کے بجائے خلیج فارس کے پورے لفظ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

واضح رہے کہ تیس اپریل سولہ سو اکیس کو ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں پرتگالیوں کو شکست دی اور ان کے 150 سالہ تسلط کو ختم کرکے انھیں اس خطے سے نکال دیا جس کے بعد سے اس تاریخ کو ایران میں ہر سال خلیج فارس کے قومی دن کے طورپرمنایا جاتا ہے۔

ٹیگس