ایرانی اسپیکر نے کی پاکستان کے اسپیکر کی جلد صحت یابی کی آرزو
May ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۱:۳۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے پاکستان کے اسپیکر کی جلد صحت یابی اور صحت و تندرستی کی آرزو کی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایک پیغام میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کی صحت یابی اور تندرستی کی دعا کرتے ہوئے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
علی لاریجانی نے دنیا بھر کے عوام اور مسلمانوں کی کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی دعا کی۔
کورونا وائرس 2019 کے آخر میں چین کے شہر ووہان سے شروع ہوا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس وقت تک پوری دنیا میں 34 لاکھ سے زائد افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں جبکہ 2 لاکھ 39 ہزار اس وائرس سے جان کی بازی ہار گئے اور 10 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں۔