May ۰۷, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے ہندوستان نے گندم بھیجا

ہندوستان کی جانب سے ایران کی چابہار بندرگاہ کے راستے افغانستان کے لئے بھیجے جانے والے چار ہزار ٹن گندم افغانستان پہنچ گیا۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے محکمہ پورٹ اینڈ شیپنگ  کے سربراہ بہروز آقائی نے جمعرات کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہندوستان نے افغانستان کے لئے بطور تحفہ چار ہزار ٹن گندم چابہار بندرگاہ پر بھیجا تھا جسے میلک بارڈر  کے راستے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے ۔

بہروز آقائی نے کہا کہ چابہار بندرگاہ سے افغانستان کے لئے روانہ کئے جانے والے کنٹینروں کی واپسی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور گندم کی تمام کھیپ کم سے کم وقت میں افغانستان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

ہندوستان کی جانب سے افغان عوام کے لئے گندم کی یہ امدادی کھیپ پندرہ اپریل کو چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ پر پہونچی تھی ۔

ٹیگس